1 مئی، 2018، 7:48 PM

جدہ میں دو اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف ٹرائل کا آغاز/ حج کے دوران اسرائیلی حملوں کا انکشاف

جدہ میں دو اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف ٹرائل کا آغاز/ حج کے دوران اسرائیلی حملوں کا انکشاف

جدہ میں سعودی عرب کی خصوصی عدالت نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2 گرفتار عرب باشندوں کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نےعرب نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جدہ میں سعودی عرب کی خصوصی عدالت نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2 گرفتار عرب باشندوں کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیس کی سماعت کے آغاز پر استغاثہ نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ دونوں ملزمان کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ کسی بھی شخص کو غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھوں جاسوسی کا آلہ کار بننے سے روکا جاسکے۔ اس کے علاوہ استغاثہ نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملزمان کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء کو قبضے میں لیا جائے جبکہ ٹرائل کے اختتام پر انہیں سعودی عرب سے ملک بدر کردیا جائے۔ گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ یہ دونوں افراد اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ رابطے میں تھے جبکہ سعودی عرب میں خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف یہ بھی الزام ہے کہ انہیں داعش کی حمایت حاصل ہے، اور سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کر رہے تھے۔ ادھر فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں ملزمان رواں برس ہونے والے حج کے دوران دہشت گرد حملے کرنے کی سازش اور تیاری میں مصروف تھے۔ اے ایف پی کو موصول دستاویزات کے مطابق دونوں افراد ایک عرب ملک کے پاسپورٹ پر سعودی عرب میں داخل ہوئے جن کا مقصد دوران حج تخریب کاری کی کارروائی کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

News ID 1880418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha